جرائم

پشاور: شادی کے 22دن بعد دلہن قتل، شوہر گرفتار

پشاور: شادی کے 22دن بعد دلہن قتل، شوہر گرفتار

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں شادی کے 22 دن بعد دلہن کو قتل کردیا گیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ 22 سالہ ثنا کی شادی 22دن پہلے ہوئی تھی ، ثنا کے شوہر نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا ، مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدر کو گرفتار کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر سارے شواہد شوہر بلال جاوید کے خلاف جارہے ہیں۔
مقتولہ کے گلے پر نشان پائے گئے ، مقتولہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، مقتولہ لیڈی ہیلتھ ورکر تھی، ملزم کے مطابق وہ گھر پہنچا تو بیوی پہلے سے مری ہوئی تھی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image