بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہوں نے اسوقت ایک بالی ووڈ فلم چھوڑ دی تھی جس ڈائریکٹر نے غیر مناسب سین عکسبند کرنے کی فرائش کی ۔ایک انٹر ویو کے دوران پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں ایک دو دن کا م کیا ، لیکن جب یہ واقعہ سامنے آیا تو فلم چھوڑ دی ان کا کہنا تھا مذکورہ واقعہ اسوقت پیش آیا تھا جب وہ 2002 میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی تھیں ۔پریانکا کا کہنا تھا کہ ڈائر یکٹر نے ان کے اسٹائلسٹ سے کہا ھا کہ میں سین میں پریانکا کو صرف یر جامہ میں دیکھنا چاہتا ہوں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ڈائریکٹر نے براہ راست ان سے ایسا نہیں کہا بلکہ اسٹائلسٹ نے انہیں یہ سب بتایا