پرویز الٰہی کی نیب کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ نیب کے لوگ کہاں ہیں ، پرویز الٰہی کہاں ہیں ؟پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ پرویز الٰہی کی زندگی کو خطرہ ہے ، خصوصی انتظامات کے ذریعے ان کو لایا جاسکتا ہے ۔عدالت نے استفسار کیاکہ خصوصی انتظامات کیلئے کتنی دیر لگے گی ۔پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی کی جانب کو خطر ہ ہے ۔جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس خطرے کے پیش نظر پرویز الٰہی کتنے سال اندر ہیں گے ان کو ریمانڈ کیلئے بھی تو عدالت پیش کرتے ہیں ۔
Leave feedback about this