اینٹی کرپشن کورٹ لاہو ر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار عمل نہ کرنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کرلیا ۔عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات 19 جولائی کو پیش ہوں ، ڈ ی آئی جی کو بھی علم ہونا چاہیے کہ سپر ٹنڈنٹ جیل نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے سپر ٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے بس روبکار پر فیصلے میں ابہام کی وجہ سے عملدرآمد رکا۔

Leave feedback about this