پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ 186ارکان نے پرویز الٰہی پر اعتماد کااظہار کیا۔رات کواعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ کتنے ارکان تھے رات کو پنجاب اسمبلی میں؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ186ارکان نے پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کیا،186ارکان کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔گورنر پنجاب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلور ٹیسٹ ہوگیا ہے،وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔سماعت سے قبل لاہور ہائیکورٹ آمد پر پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم درخواست واپس نہیں لیں گے،گورنر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کروائیں گے۔
پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت

ن لیگ پنجاب کھو چکی، اب اسکا کا کوئی مستقبل نہیں، چوہدری پرویز الٰہی