تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی کے تھانوں میں درج تین مقدمات ختم کردیئے گئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں شہباز گل کے خلاف قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس کی سماعت پر پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ بریگیڈ،رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقدمات سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹ کے پاس جمع کرائی جائے گی۔عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار شہباز گل نے کہا کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
شہباز گل کیخلاف کراچی میں درج3مقدمات ختم کردیئے گئے

فواد چوہدری کے خود کو نیلسن منڈیلا سے ملنے کے بیان پر شہباز گل کا دلچسپ تبصرہ