پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین جرائم

پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب ، پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے ایک اور کیس میں گرفتار کیاہے ۔گرفتاری کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری پہنچا دیا گیا۔24 جون کو لاہور کی عدالت نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی ۔آج باضابطہ رہائی سے پہلے ہی ایف آئی اے نے انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کیا ہے ۔

Exit mobile version