پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے انہیں آج ڈی نوٹیفائی کردینا چاہیے،رانا ثناء تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے انہیں آج ڈی نوٹیفائی کردینا چاہیے،رانا ثناء

rana sana

عدلیہ نے پارلیمنٹ کو سائیڈ پر رکھ دیا، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئینی طورپر پرویز الٰہی اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے انہیں آج ڈی نوٹیفائی کردینا چاہیے۔گورنر پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر داخلہ،رانا ثناء اللہ،ملک احمد خان،عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر سینئر رہنما شریک تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں رائے دی گئی کہ اگر سپیکر شام چار بجے تک جواب نہیں دیتے تو آج ہمیں وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردینا چاہیے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہفتے کے روز نئے وزیر اعلیٰ کا دوبارہ انتخاب کروانے کی تجویز پیش کی گئی،حمزہ شہباز شریف لندن ہیں، اگر آج فیصلہ ہوتا ہے تو ہفتے کو الیکشن ہونا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکامی کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے ہی نہیں سکتا،اگر اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو آئینی تقاضہ پورا کیا جائے گا۔میری یہ پوزیشن نہیں کہ گورنر کو ڈائریکشن دوں،ڈی نوٹیفائی کرنے اور الیکشن کرانے کی تیاری شروع کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاری ہونے والی ساری آڈیو وڈیو اصلی ہیں،پی ٹی آئی بھی آپس میں بیٹھ کر ہنسی مذاق میں اصلی ہونے کو تسلیم کرتے ہیں جو آڈیو میں عمران خان کہہ رہا ہے وہ ویڈیو میں کررہا ہے۔

Exit mobile version