خواتین ظلم وستم پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کرسکتی ہے،سپریم کورٹ پاکستان Roze News
پاکستان

خواتین ظلم وستم پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کرسکتی ہے،سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی احاطہ عدالت سے گرفتاری انصاف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار

چیئرمین پی ٹی آئی کی احاطہ عدالت سے گرفتاری انصاف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار

اسلام آباد:سپریم ک ورٹ نے شوہر اور سسرال کے ظلم وستم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کی اجازت کی توثیق کردی۔سپریم کورٹ نے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے شوہر کی جانب سے ظلم کرنے پر تحلیل نکاح کے مقدمے میں فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار ر کھنے کا حکم دیا۔سپریمکورٹ نے فیصلے میں اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا ظلم بنیاد پر نکاح تحلیل کا دعویٰ خلع میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنیاد پر شوہر سے نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شوہر کا بیوی کے دعوے کے بدلے ازدواجی حقوق پورے نا کرنے کا دعویٰ مہر کی ادائیگی سے بچنے کا محرک ہوسکتا ہے۔

Exit mobile version