پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہ لیں کیونکہ وہ وزیر اعلیٰ نہیں ہیں،رانا ثناء اللہ پاکستان Roze News
پاکستان

پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہ لیں کیونکہ وہ وزیر اعلیٰ نہیں ہیں،رانا ثناء اللہ

پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ایکٹ کے مطابق کوئی بابا رحمتے بابا زحمتے ثابت نہیں ہوگا

پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ایکٹ کے مطابق کوئی بابا رحمتے بابا زحمتے ثابت نہیں ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہ لیں کیونکہ آپ وزیر اعلیٰ نہیں ہیں ان کے پاس نمبر ہوتا تو مسئلہ حل ہوجاتا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کرتے رہے نمبر پورا ہوجائے جب نمبر پورا نہ ہوا تو اجلاس کو کل تک ملتوی کیا گیا۔عمران خان گیارہ سے پہلے اعتماد ووٹ کے لئے بضد اور پرویز الٰہی گریزاں ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک سو چھیاسی کا نمبر نہیں ایک سو چوہتر کا نمبر ہے ہمارے پاس اکثریتی نمبر ہے179ممبرز پورے تھے جسے ثابت بھی کیا کل تک180ہوجائے۔اس وقت175-180کی بات ہے کل دوبارہ اجلاس بلا کر داؤ لگائیں گے۔

Exit mobile version