عمران خان او ر پرویز الٰہی کی اہم ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان او ر پرویز الٰہی کی اہم ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عمران خان او ر پرویز الٰہی کی اہم ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عمران خان او ر پرویز الٰہی کی اہم ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور:عمران خان نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بے شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13جماعتوں پر مشتمل حکومتی ٹولے نے چند ماہ کے اندر معیشت تباہ کردی ہے۔مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر سیاسی صورتحال اور پنجاب کم عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عمران خان نے تمام معاملات بالخصوص آٹے کی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی جبکہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔عمران خان نے کہا کہ لاؤ لشکر سمیت جنیوا جاکر بھیک بھانگتے ہیں انہیں شرم نہیں آتی؟معیشت کو سنبھالنے کے دعویدار آج خود اغیار کے پاؤں میں گرے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version