پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیاگیا۔ڈی سی نے چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کا حکم نامہ جاری کیا۔ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو تھر ی ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنے کیلئے پولیس نے سفارش کی تھی جس پر چوہدری پرویز الٰہی کی ایک ماہ کی نظر بند ی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔حکم نامہ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی ایک ماہ کیلئے کیمپ جیل لاہور میں ہی نظر بند رہیں گے۔
Leave feedback about this