راولپنڈی: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد ہوئی جہاں پر انہوں نے پرتشدد احتجاج میں رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔وزیر اعلی فردا فردا ہر زخمی اہلکار کے پاس گئیں اور خیریت دریافت کی، وزیراعلی پنجاب نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی فرض شناسی کی تعریف بھی کی۔اس موقع پرزخمی اہلکاروں نے اجتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا، زخمی اہلکار نے کہا کہ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، آنکھیں متاثر ہوئیں۔
وزیر اعلیٰ کوایک زخمی اہلکار نے بتایا کہ مظاہرین کے بے رحمانہ تشدد سے اہلکار کی کھوپڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی، مظاہرین نے کیل والے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی ورکرز نے پولیس پر نزدیک سے نشانہ لے کر فائرنگ کی۔مریم نوازنے زخمی اہلکاروں کو تسلی دی اور حوصلہ بڑھایا، زخمی اہلکاروں نے کہا کہ آپ کا دست شفقت رہا تو جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رینجرز اور پولیس اہلکار قوم کی بیٹے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے، سکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والے مظاہرین کو نہیں چھوڑیں گے، شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کیلئے انتشار کا راستہ اپنایا۔
پاکستان
پرتشدد احتجاج میں زخمی رینجرز و پولیس اہلکاروں کی عیادت، شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے ، مریم نواز
- by web_desk
- دسمبر 1, 2024
- 0 Comments
- 44 Views
- 3 دن ago
Leave feedback about this