معیشت و تجارت

پرائیویٹ حج کتنا مہنگا ؟ اخراجات نے ہوش اُڑا دیے

پرائیویٹ حج کتنا مہنگا ؟ اخراجات نے ہوش اُڑا دیے

اسلام آباد: سرکاری حج تو مہنگا تھا ہی لیکن اب پرائیویٹ حج بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے کم سے کم اخراجات گیارہ لاکھ اسی ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 لاکھ روپے تک اجراجات آئیں گے ۔وزارت مذہبی امور نے نجی ٹورآپریٹرز کو حج کوٹے کیساتھ بارہ پیکجز بھی تجویز کردیے رواں سال پاکستان سے نجی و سرکاری حج اخراجات غیر معمولی طورپر پڑھ چکے ہیں ۔رواں سال 736 ٹور آپریٹر ز میں کوٹہ تقسیم کیاگیا ہے جن کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے ، پرائیویٹ اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمی فریضہ حج ادا کرسکیں گے ۔وزارت مذہبی امور کے پیکجز کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج کے کم سے کم اخراجات گیارہ لاکھ اسی روپے رکھے گئے ہیں جبکہ وی وی آئی پی پیکج 34 لاکھ روپے کا ہوگیا ہے ، وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹر ز کیلئے پیکجز کیساتھ سہولیات بھی طے کردی ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image