پشاور ، کے پی میں مہلک مرض پھیل جانے سے سولہ افراد جاں بحق ہوگئے ، مرض کے اب تک 328 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔صوبے کے متعدد اضلاع کو مہلک مرض خناق نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے بچوں کیساتھ بڑے بھی شدید متاثر ہونے لگے ، اسوقت صوبے بھر سے خناق کے 328 متاثر ہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، جبکہ خناق مرض سے اب تک سولہ اموات بھی ہوئی ہیں ۔متاثرہ افراد میں چھ ماہ کے بچوں سے لیکر 68 سال تک کی عمر کے افراد شام ہیں تاہم محکمہ صحت کے پاس خناق سے متاثر ہ افراد کیلئے انٹی ڈفتھیریا سیرم بھی موجود نہیں ، جسکی وجہ سے صورتحال مزی تشویشناک ہوگئی ہے ، ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو بھی اے ڈی سی کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
Leave feedback about this