معیشت و تجارت

پاک چین کا 6.8ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا اعلان

پاک چین کا 6.8ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: ریلوے لائن ون کیلئے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کے الگ الگ معاہدے ہوں گے، فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ طے پائے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسرے فیز کیلئے معاہدے سے قبل فزیبلٹی سٹڈی فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد ہوگی۔ پہلے فیز میں کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان ریلوے لائن کی تعمیر ہوگی

، ایم ایل ون کے سیکنڈ فیز میں ملتان سے پشاور ریلوے لائن تعمیر کی جائیگی۔ رواں ماہ چائینیز حکام کے ساتھ معاہدے کیلئے فنانسنگ ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو فائنل کیا جائے گا، فیز ون کے دو پیکیج ہوں گے، پیکیج ون کے تحت کراچی سے حیدرآباد ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔ فیز ون کے تحت ایم ایل ون کیلئے چین سے لانگ ٹرم فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایم ایل ون کیلئے پاکستان چین سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔پہلے چین کیساتھ ایم ایل ون کیلئے 6.8 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات ہو رہی تھی، ایم ایل ون کیلئے چین کیساتھ یکمشت معاہدہ کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image