پاک ایران کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ڈیوس کا دورہ مختصر کرکے آج وطن واپس پہنچیں گے۔اس سلسلے میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف اور دیگرآرمی چیف شرکت کریں گے، اجلاس میں خفیہ اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنججور کے ایک چھوٹے سے گاو¿ں پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہو گئی تھیں۔پاکستان نے گزشتہ صبح ایران کے حملوں کا سخت جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں مبینہ طور پر متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی سیستان میں پاکستانی فورسز کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں کوئی ایرانی شہری ہلاک نہیں ہوا۔
Leave a Comment