راولپنڈی:پاک، انگلینڈکے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں نے ملتان میں ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز بین ڈکٹ اور زیک کرالی نے کیا اور دونوں اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔زیک کرالی 29 رنز بنا کر نعمان علی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے، مدل آرڈر بیٹر اولی پوپ محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریز پر آئے مگر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین چلتے بنے۔انگلینڈ کو چوتھا نقصان بین ڈکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، بائیں ہاتھ کے بلے باز 52 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جارح مزاج بیٹر ہیری بروک بھی ساجد خان کے سامنے بے بس نظر آئے اور محض 5 رنز بنا کر آف سپنر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 3 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔