راولپنڈی:میر حمزہ معمولی انجری کا شکار ہیں، انہیں کمر کے نچلے حصے میں درد ہو رہا ہے، میر حمزہ نے دونوں پریکٹس سیشنز میں حصہ نہیں لیا، صرف معمولی واک اور آرام کیا۔ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔انگلینڈ نے 3 سپیشلسٹ سپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، جیک لیچ اور شعیب بشیر کے ساتھ لیگ سپنر ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔