تازہ ترین

پاکستان کی 47 رنز پر دوسری وکٹ گرگئی

پاکستان کی 47 رنز پر دوسری وکٹ گرگئی

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کے 47 رنز پر 2 کھلاڑی آٹ ہوگئے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے 9 ویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوگئے۔
اگلے ہی اوور میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اوپنر امام الحق غیرضروری رن لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کی تھرو پر رن آٹ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر صرف 10 رنز بناسکے۔اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جو پہلے ہوا وہ ماضی بن چکا، ہم آج اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
محمد رضوان نے مزید کہاکہ دبئی کے میدان پر ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے، کھلاڑی دبئی کی کنڈیشن سے اچھی طرح سے واقف ہیں، میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، انہوں نے بتایا کہ انجری کا شکار فخر زمان کی جگہ امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بنگلہ دیش کے خلاف ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تھا، پاکستان کے خلاف ہرشعبے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image