نئی دہلی : بھارت نے آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبرون پوزیشن چھین لی ۔گذشتہ روز بھارت نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر ونڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دیکر آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم جو ڈیسیمل پوائنٹ پر بھارت سے آگے تھی دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے ۔رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے پوائنٹس 116 ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کے پوائنٹس 115 اور آسٹریلیا کے 111 ہوگئے ہیں ۔ آئی سی سی کی جانب سے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ٹیم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ ،ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر آگئی ہے ۔