بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر کو طے ہے ۔24 ستمبر کو دی لیلاپیلس میں ہونیوالی پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈ ھا کی شاہی شادی کی تیاریان عروج پر ہیں ۔اس پیلس کا ایک دن کا کرایہ تقریباً بھارتی 10 لاکھ روپے ہے یہ سویٹ 3500 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے دی لیلاپیلس دنیا اور بھارت کے خوبصورت اور مہنگے ترین ہوٹلز میں سے ایک ہے ۔دولہا اور دلہن دونوں کے خاندان والے بائیس ستمبر کی شام تک ادے پور پہنچ جائیں ۔ شادی میں لذیذ پنجابی کھانے تیار کرنے کیلئے کئی نامور شیفس کو بھی الگ سے مدعو کیا گیا ہے جبکہ راجستھان کے گھومر رقص کی پرفارمنس کیساتھ میواڑی انداز میں تمام مہمانوں میں تمام مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔