تازہ ترین

پاکستان کی جوہری صلاحیت نے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا: رضوان سعید شیخ

پاکستان کی جوہری صلاحیت نے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا: رضوان سعید شیخ

نیویارک: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت نے روایتی فوجی عدم توازن کو متوازن کرکے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا۔امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینک کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کی شہری آبادی کو نشانہ نہ بنا کر غیر معمولی ذمہ داری کا ثبوت دیا۔
حالیہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کا کردار کلیدی رہا، امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے اعلان میں اہم کردار ادا کیا، جنگ بندی کی شرائط میں کشمیر، دہشت گردی اور سندھ طاس سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت پر آمادگی شامل تھی۔
بھارت کی جانب سے امریکا، کینیڈا اور دیگر ملکوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی برادری کی توجہ کی متقاضی ہیں، پاکستان نئے معمول کے نظریئے کو مسترد کرتا ہے۔جوہری ماحول میں غیر ذمہ دارانہ رویہ تباہ کن اثرات کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، افغانستان کی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پاکستان ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image