پاکستان میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے باعث قومی ادارہ صحت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطاب اس ضمن میں قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے عالمی ادارہ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کرلی۔فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کویہ ویکسین لگائی جائیگی ،قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں منکی پاکس کے بیس مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں پوری دنیا سے پاکستان آنیوالے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جارہی ہے ، دنیا بھر سے بے دخل ہونیوالے پاکستانیوں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے ۔قومی ادارہ صحت کے حکا م کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر مہینے تقریباً 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرون ممالک سے بے دخل ہوکر پاکستان واپس آتے ہیں ۔
Leave feedback about this