دنیا معیشت و تجارت

پاکستان نے سستے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے روس سے رابطہ

پاکستان نے سستے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے روس سے رابطہ

اسلام آباد (روز نیوز) پاکستان نے ہفتے کے روز روس سے سستے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے رابطہ کیا۔

اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور پیٹرولیم کی وزارت نے خطوط کے ذریعے روس کے ساتھ بات چیت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق حکام نے روسی انتظامیہ سے سستے تیل اور گیس کی خریداری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم پاکستان پر کسی قسم کی پابندیاں نہ لگانے کی شرط رکھی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وفد صرف قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے روس کا دورہ کرنے اور سستے تیل اور گیس کی خریداری کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ پاکستان نے تیل اور گیس کی خریداری میں اس سلسلے میں کسی بھی عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image