اسلام آباد: پاکستان نے شرح میں اضافے سمیت چار پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر کے آئی ایم ایف کو بذریعہ ای میل اقدامات سے آگاہ کردیا ہے۔پاکستان کی جانب سے چاروں شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزارت خزانہ زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تقریباً تمام شرائط پوری کردی ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے متعلق دوست ممالک کی جانب سے فنانسنگ کی یقین دہانیوں بارے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا ہے، گزشتہ دو تین دنوں میں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اب شرح سود میں اضافہ کرکے بیس فیصد کردیا گیا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ پیشگی اقدامات پر عملدرآمد سمیت اب تک اٹھائے جانے والے پیشگی اقدمات سے آئی ایم ایف کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان شرائط میں سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیچکا ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی کم کردی گئی ہے اس کے علاوہ پاکستان نے کسان پیکج اور برآمدی شعبے کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کردی ہے۔علاوہ ازیں پاکستان نے آئی ایم ایف کو گھریلو صارفین کیلئے بجلی بلوں پر سرچارج جولائی 2022 سے لگاکر وصولیوں کے شیڈول سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ شرائط پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان نے ای میل کے ذریعیآئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سے آگاہ کردیا ہے۔
Leave feedback about this