پاکستان

پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔سپریم کورٹ میں چوری کے الزام میں نامزد ملزم کاشف کی ضمانت کیس کی سماعت کے موقع پر حکام سے ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے لائسنس کے اجراءسے متعلق تفصیلات طلب کرلی گئیں۔سپریم کورٹ نے ہوم سیکرٹری اور محکمہ داخلہ کے تمام سیکرٹریز کو نوٹس جاری کر دیئے۔سپریم کورٹ نے تمام آئی جیز کو نوٹسز بھی جاری کیے جب کہ اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم نامے کی کاپی بھجوانے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پولیس نے ان سے لائسنس تک نہیں پوچھا کہ اسلحہ کس کے گھر سے چوری ہوا، مالک خود اعتراف کر رہا ہے کہ 2 کلاشنکوف اور ایک پستول اور دیگر قیمتی سامان چوری ہوا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image