کراچی: سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد بھی عبور کرگیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعدانڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروبار کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار270 پوائنٹس پر بھی گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
تازہ ترین
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ،97ہزار کی نفسیاتی حد عبور
- by web_desk
- نومبر 21, 2024
- 0 Comments
- 36 Views
- 5 گھنٹے ago
Leave feedback about this