دنیا

پاکستان سمیت دنیا میں میڈیا پر پابندیوں ، صحافیوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے ، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان سمیت دنیا میں میڈیا پر پابندیوں ، صحافیوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے ، امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں میڈیا پر پابندیوں اور صحافیوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں صحافیوں کو ایف آئی اے کے نوٹس جاری کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اصولی طور پر، ہم جاری قانونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک آزاد میڈیا اور باخبر شہری ایک قوم اور اس کے جمہوری مستقبل کے لیے بہت ضروری ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کے عدم احتساب پر بھی تشویش ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پابندیاں آزادی اظہار اور جمہوری عمل کے خلاف ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار پر تشویش پائی جاتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image