پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، توقع ہے کہ پاکستان وہی لائن اپ برقرار رکھے گا جو پہلے میچ میں نمایاں تھی۔نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی، میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ .پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے، اوپنر صائم ایوب نے 27، محمد رضوان نے 25، فخر زمان نے 15 اور افتخار احمد نے 24 رنز بنائے۔ہیملٹن پہنچنے کے بعد پاکستان کے بیشتر کھلاڑیوں نے آرام کیا تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں محمد نواز، حسیب اللہ، صاحبزادہ فرحان، وسیم جونیئر اور زمان خان نے ہیملٹن میں دو گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر جوش کلارکسن سپر سمیش میں کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ کندھے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ سینٹرل سٹیگز ول ینگ نے کرکٹر جوش کلارکسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ول ینگ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
Leave feedback about this