سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان اور ابھرتی معیشتیں 5Gٹیکنالوجی سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟

پاکستان اور ابھرتی معیشتیں 5Gٹیکنالوجی سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟

کراچی:پاکستان اور ابھرتی معیشتیں 5Gٹیکنالوجی سے معاشی فوائدحاصل کرسکتی ہیں۔پاکستان سمیت دنیا کی15ابھرتی ہوئی معیشتیں فائیو جی ٹیکنالوجی ا ختیار کر کے اس ٹیکنالوجی پر کی جانیوالی سرمایہ کاری سے3سے7گناہ زائد معاشی فوائد حاصل کرسکتی ہیں اور12سے13سال میں معاشی ترقی کی شرح نمو میں 0.3سے0.6فیصد تک اضافہ کرسکتی ہیں۔ٹیلی مواصلات اور آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی عالمی کمپنی ایرکسن نے اپنی مینجمنٹ کنلسٹنگ فرم اینالیسزمیسن کے ذریعے حال ہی میں 15ممالک کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں منعقدہ نحقیق میں فائیو جی رابطہ سازی کے ممکن اقتصادی ماحولیاتی اور صارفین کیلئے ثمرات کو اجاگر کیا ہے۔تحقیق کے مطابق 15ممالک2035تک اپنی جی ڈی پی میں اس کی لاگت سے3سے7گناہ منافع کے تناسب سے0.3اور0.6فیصد اضافہ کرسکتے ہیں ان ملکوں میں پاکستان،بنگلہ دیش،برازیل،چلی،کولمبیا،مصر،بھارت، انڈنیشیا، ملائیشیا،میکسیکو،مراکش،نائیجیریا،پاکستان،جنوبی افریقہ،بھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ان ملکوں کے جن اہم شعبوں کو سب سے زیاہ فائدہ ہوگا زراعت ان میں سے ایک ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image