پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان برقرار ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 1242 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 45 ہزار 2 پر آکر معطل ہوگیا ۔گذشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا اس صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ روپے کی گراﺅٹ اور شرح سود بڑھنے کا اندیشہ مارکیٹ گرنے کا سبب بنا ہے ۔