ایف بی آر نے اگست میں ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا ۔ایف بی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اگست میں 669 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ۔ ٹیکس وصولی کا ہدف 649 ارب روپے تھا ۔ایف بی آر رپورٹ کے مطابق گذشتہ اگست کے مقابلے ٹیکس ریونیو میں 34.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔اگست 2022 میں 494 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیاگیا تھا رواں ماہ ٹیکس وصولی آئی ایم ایف سے طے شدہ ہدف کے مطابق رہی ۔