راولپنڈی:پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ مشق واریئر8 کا انعقاد کیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق 19 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہیں، تین ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سالانہ مشقوں کی آٹھویں کڑی تھی۔
مشق کے دوران وزیٹرز ڈے کی تقریب 10 دسمبر کو ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، ہلالِ امتیاز (ملٹری) تھے، چین کے سفیر اور دیگر مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں شرکا نے مشق کے دوران فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند معیار کو سراہا۔
تازہ ترین
پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر انعقاد
- by web_desk
- دسمبر 11, 2024
- 0 Comments
- 206 Views
- 11 مہینے ago

Leave feedback about this