پاکستان

پاکستان ، یو اے ای کے درمیان معاہدے سے متعلق مذاکراتی سفارشات منظور

پاکستان ، یو اے ای کے درمیان معاہدے سے متعلق مذاکراتی سفارشات منظور

یو اے ای کے درمیان معاہدے سے متعلق مذاکراتی سفارشات کی منظوری دیدی گئی ۔کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانز یکشنز کا اجلاس ہوا ۔وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں کراچی بندرگاہ پر بلک اینڈ کارگوٹرمینل کی تعمیر کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیاگیا ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یو اے ای کی فرم بطور پیشگی ادائیگی ڈھائی کروڑ ڈالر دیگی ، یہ رقم ناقابل واپسی اور نان ریفنڈ ایبل ہوگی ۔یو اے ای کی ملکیتی کمپنی اے ڈی پورٹ 5 سال تک سالانہ تیس لاکھ ڈالر ادا کریگی ، پانچ سال بعد مزید دوسال پچاس پچاس لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوںگے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image