واشنگٹن:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔
پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔
گزشتہ روز بھی امریکا نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا دونوں ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے بھارت اور پاکستان سے پہلگام واقعہ کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا تھا۔
تازہ ترین
دنیا
پاکستان ،بھارت مسئلے کا حل نکالیں، کشیدگی نہ بڑھائیں، امریکا
- by web_desk
- اپریل 30, 2025
- 0 Comments
- 126 Views
- 1 مہینہ ago

Leave feedback about this