اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور سکیورٹی کی یقین دہانی ہونے تک افغانستان نہیں جائیں گے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ چمن واقعے پر پاک افغان حکام رابطے میں ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی سفارتخانے اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔افغانستان کیلئے پاکستانی ناظم الامور تاحال پاکستان ہی میں ہیں اور جب تک سکیورٹی معاملات پر یقین دہانی نہیں کروائی جاتی،تب تک وہ پاکستان ہی میں رہیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تاجکستان کے صدر نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔آج انہوں نے وزیر دفاع اور اور چیئرمین سینٹ سے ملاقاتیں کیں۔اس دورے میں تجارت،موسمیاتی تبدیلی،ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون کے معا ہدے اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ کاسا1000سنگ میل منصوبہ ہے۔وزیر اعظم کے دورے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شہباز شریف آئندہ سال دوشنبے کا دورہ کریں گے۔

Leave feedback about this