کھیل

پاکستانی سابق کپتان و گیند باز وسیم اکرم کے مطابق جے شاہ کا بیان ’’غیر منصفانہ‘‘ ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز تیز گیند باز وسیم اکرم کا کہنا ہے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کا بیان ’’غیر منصفانہ‘‘ ہے۔ 

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے ایشیا کپ 2023ء کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے بیان پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس حوالے سے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ ایسا بیان دینا چاہتے تھے تو انہیں کم از کم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو فون کرکے بات چیت کرنی چاہیئے تھی، جے شاہ کا بیان ’’غیر منصفانہ‘‘ ہے۔

ماضی کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے کہا کہ جے شاہ کو ایشین کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے تھا اور وہاں یہ بات کرنی چاہیے تھی کیونکہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق کونسل نے دیے تھے، جس میں تمام اراکین موجود تھے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت یہ حکم نہیں دے سکتا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ کیسے کھیلنی چاہیے، 10 سے 15 برس کے انتظار کے بعد اب ٹیموں نے بالآخر پاکستان کا دورہ کرنا شروع کیا ہے۔

وسیم اکرم نے وضاحت کی کہ میں ایک سابق کرکٹر ہوں، مجھے نہیں معلوم سیاسی محاذ پر کیا ہو رہا ہے، لیکن لوگوں کا کھیل کے ذریعے رابطے میں رہنا بہت ضروری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image