پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام خارج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام خارج

زرتاج گل پر 2مقدمات میں فرد جرم عائد

زرتاج گل پر 2مقدمات میں فرد جرم عائد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ زرتاج گل کے بیرون ملک جانے پراور نئے پاسپورٹ کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا اور درخواست خارج کر دی۔ وزارت داخلہ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، زرتارج گل نے پی سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Exit mobile version