کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 12 مرحلہ، سری لنکا کی آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 کے مرحلے میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 42 بالز پر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ابتدائی بلے باز پال اسٹرلنگ نے 25 بالز پر 34 رنز بنائے، کپتان اینڈی بالبرنی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ لورکن ٹکر 10، کرٹس کیمفر 2، جارج ڈوکریل 14، گیرتھ ڈیلانی 9، اور مارک ایڈیئر صفر رنز بنا سکے، سیمی سنگھ 7 اور بیری میکارتھی 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

سری لنکا کے گیند بازوں میں سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، ڈی سلوا 31 رن بنا کر پویلین لوٹے، گوشال مینڈس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image