اسلام آباد: مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی شخص نے بچہ لیکر پالا ہوا ہے تو اس کو اپنے ڈیپنڈنٹس میں ظاہر کرنا ہوتاہے اگر میرٹ پر جائیں تو یہ 2منٹ کا کیس ہے، جسٹس محسن اختر نے کہاکہ ایسا ہوسکتاہے نا کسی شخص کو بہت بعد میں پتہ چلے کہ اس کا ایک بچہ بھی ہے؟ ہوسکتا ہے ناوہ کافی عرصہ کسی اور احساس میں رہاہوں؟ کیا اس بنیاد پر کوئی شخص نااہل ہوسکتا ہے؟ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت آج منگل تک ملتوی کردی،درخواست گذار کے وکیل کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عمار فاروق کی سربراہی میں لارجربنچ نے کیس کی سماعت کی۔