پاکستان

ٹھٹھہ ،ٹرک اور وین میں تصادم ،9 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ ،ٹرک اور وین میں تصادم ،9 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین کے تصادم میں کراچی سے تعلق رکھنے والے نو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق قذافی ٹاﺅن کراچی سے ہے اور وہ پکنک منانے کیلئے کینجھر جھیل جارہے تھے۔حادثے کے بعد جا ں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مکلی منتقل کی گئیں اور بعد ازاں چھ افراد کی میتیں کراچی میں ورثا ءکے حوالے کردی گئی جبکہ 3 کی شناخت نہ ہونے کے باعث انہیں سرد خانے منتقل کردیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد آپس میں دوست اور قذافی ٹاﺅ ن کراچی کے رہائشی تھے ۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔گوررنر سندنے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image