ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی پرچم قومی ترانہ کیساتھ بلند کیا۔اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے حکام سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پرچم کشائی کے بعد کمیونٹی ہال میں پاکستانی سفیر نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستا کے پیغامات پڑھ کر سنائے اس موقع پر رضا بشیر تارڑ نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی پاک جاپان تعلقات میں فروغ اور پاکستان کیلئے انکے بہترین کردار کی تعریف کی
Leave feedback about this