پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راﺅنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ونڈے انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں ۔کوشش کروں گی کہ آئندہ بھی ملک کیلئے پرفارم کروں اور ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز بناﺅں ۔عالیہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ونڈے کرکٹ میں ہمیں بڑی پارٹنر شپ کی ضرورت ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقیہ ویمنز ٹیم ونڈے انٹرنیشنل کی اچھی ٹیم ہے ، کوشش ہوگی کہ اگلے میچوں میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں ۔تین ونڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی ۔
ونڈے میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں ، عالیہ ریاض

ونڈے میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں ، عالیہ ریاض