اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو خط لکھ کر پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزرا کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے
وزرا کے ایوان میں حاضر نہ ہونے سیعوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے،وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں، یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتا ہے۔
تازہ ترین
وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری پروزیراعظم نے نوٹس لے لیا
- by web_desk
- دسمبر 17, 2024
- 0 Comments
- 14 Views
- 5 گھنٹے ago
Leave feedback about this