حکومت نے وفاقی وزراءاور سرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ کردیئے۔ نگراں وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دورے منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق انتخابات اور نئی حکومت کے قیام تک کوئی بھی بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا۔نگران وزراء، افسران اور آزاد اداروں کے اہلکاروں کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے، نگران کابینہ کے ارکان، سرکاری افسران و اہلکار نجی غیر ملکی دورے بھی نہیں کر سکتے۔
Leave feedback about this