وفاقی بجٹ پر تاجروں کا ملا جلا ردعمل Buget Roze News
Buget معیشت و تجارت

وفاقی بجٹ پر تاجروں کا ملا جلا ردعمل

وفاقی بجٹ پر تاجروں کا ملا جلا ردعمل

وفاقی بجٹ پر تاجروں کا ملا جلا ردعمل

نئے بجٹ پر تاجروں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے بزنس مین گروپ کے زبیر موتی والا نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ ہم جو سمجھ رہے تھے اس سے کہیں آسان بجٹ ہے۔لاہور چمبر کے صدر کاشف انور نے بھی مشکل وقت میں اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ سب سے زیادہ زراعت اور آئی ٹی سیکٹر پر فوکس کیاگیا ہے ۔سرحد چیمبر آف کامرس نے بجٹ مسترد کردیا، قائم مقام صدر اعجاز آفریدی نے کہا کہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز شامل نہیں کی گئیں ۔کراچی کے تاجروں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کیلئے امپورٹ پر ایک فیصد ڈیوٹی فری مذاق ہے ، کم ازکم دس فیصد ٹیکس ، چھوٹ دینا چاہیے تھا۔تاجروں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی حل نہیں بتایا گیا۔

Exit mobile version