پاکستان

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خود مختار ریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل عدالتی نظام کا مظہر ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ایک ورکنگ گروپ نے کہا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان کو من مانے انداز میں قید رکھا جانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے آربیٹریری ڈیٹنشن ورکنگ گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس عمل کا مناسب مداوا یہ ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عالمی قانون کے مطابق ہرجانے کا حق دیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image