پاکستان

وزیر داخلہ کا پنجاب حکومت کیخلاف اہم اقدام

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان اور پنجاب حکومت کے لائحہ عمل سے متعلق کے حوالے سے بتا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے والے ہیں ، عمران خان اسلام آباد پر چڑحائی کر کے واردات کرنا چاہتے ہیں، ہمیں پتا ہے عمران خان کیا کرنےجا رہا ہے، ہمیں بھی معلومات ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت لے کر مخصوص جگہ پر آکر احتجاج کرے، دھرنا دے، اگر اسلام آباد پر قبضہ کرنے آئے تو ان سے نمٹیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے دو تجاویز رکھی ہیں، وزیراعظم ان تجاویز پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، اگر اتحادی ان میں سے کسی بھی تجویز پر متفق ہوگئے تو یہ اپنا پروگرام بنانا بھول جائیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئینی اور جمہوری طریقے سے احتجاج کا حق ہے، تصادم عمران خان کرنا چاہتے ہیں، اگر جتھہ لے کرحکومت گرانے کی کوشش ہوئی تو پھر ایسا بار بار ہوگا، اگر جتھے لے کر حکومتیں گرانی ہیں تو پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کی کیا ضرورت ہے، اگر یہ جتھہ کامیاب ہوتا ہے تو ہم بھی تین ماہ میں جتھے کی تیاری کریں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس کے پیچھے حکومت نہیں، وزیراعظم ہاؤس سے متعلق آڈیو لیک میں کسی ایجنسی کا ہاتھ نہیں، کمیٹی نے تحقیقات کی ہے، کافی حد تک نتیجے پر پہنچ چکے ہیں، اگر فون ہیکنگ ہوئی ہے اس کا تو پتا بھی نہیں لگے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image