تازہ ترین

وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کیلئے 50 کروڑ کے فنڈز کا اعلان

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی

اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والیتمام اے ایس پیز اور پولیس جوانوں کو آج کا دن مبارک ہو، آپ تمام لوگوں کی محنت آج اختتام پذیر ہورہی ہے، آپ عوام کی خدمت میں کامیاب ہوگئے تو سب چیزوں میں کامیاب ہیں، اگر آپ پولیس افسر عوام کیلئے کچھ نہیں کررہے تو اس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ۔نیشنل پولیس اکیڈمی ایک اچھا ادارہ ہے، نیشنل پولیس اکیڈمی کو ایک بین الاقوامی معیار کی اکیڈمی بنانا ہے، نیشنل پولیس اکیڈمی میں ابھی کئی چیزوں کی کمی ہے، ہم نے اس کام کیلئے ایک ٹاسک فورس بنادی ہے، خواہش ہے اگلے سال یہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی طرز کی ہو، یہاں آفیسرز سزا کے طور پر تعینات نہ ہوں، فوج کی طرح یہاں بھی بہترین آفیسرز تعینات کیے جائیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خواہش ہے یہاں تعینات ہونے والے آفیسرز کے الانسز بھی بہتر ہوں، اس اکیڈمی کو ایک سال میں پی ایم اے کے طرز کی اکیڈمی بنائیں گے، میں آج یہاں 50کروڑ کا بندوبست کرکے آیا ہوں، ہم اس اکیڈمی کیلئے فوری 50کروڑ روپے لگائیں گے۔ لاہور والا ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بھی پاکستان کا بہترین سینٹر ہے، ہمیں آفیسرز کی ٹریننگ یہاں ہی کرنی ہے بجائے اس کے کہ ہم یہاں کے پولیس آفیسرز کو دوسری جگہ ٹریننگ کیلئے بھیجیں، ہمیں نیشنل پولیس اکیڈمی میں بہترین آفیسرز لانے ہیں، اس وقت ہر فیلڈ کے آئی جی صاحبان یہاں موجود ہیں، سب سے پہلی ترجیح آپ کا صوبہ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image